اقبال سبحانی کو پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا ترجمان مقرر کر نے پر قیادت کو اظہر حسین شاہ کی مبارکباد
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹڑ سے)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید اظہر حسین شاہ نے پی ٹی آئی کے صوبائی حلقہ پی پی12 کے رہنما اقبال سبحانی کو پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کا ترجمان مقرر کر نے پر پارٹی قیادت ،پاکستان تحریک انصاف ضلع راولپنڈی کے صدر زاہد حسین کاظمی اورترجمان اقبال سبحانی کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال سبحانینے شروع دن سے ایک کارکن کے طور پر بہت محنت سے کام کیا اور پارٹی کو فعال بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہم امید کرتے ہیں کہ وہ قائد عمران خان کے اعتمادپر پورے اترےں گے ۔