سٹریٹ کرائمز میں ملو ث دو رکنی گےنگ گرفتار کرلےاگےا
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپیشل انوےسٹی گیشن یونٹ پولےس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملو ث دو رکنی گےنگ گرفتار کرلےا ڈی ایس پی سی آئی اے محمد اشرف شاہ کی زیر نگر انی ٹےم نے ملزمان میں نذیر خان سکنہ ڈھوک الٰہی بخش راولپنڈی اورعثمان نعمت سکنہ ملک آباد واہ کینٹ کے قبضہ سے وارداتوں میںچھینے گئے10 عدد موبائل فون،01عدد لیپ ٹاپ معہ کاغذات شناختی کارڈو نقدی،03عدد موٹر سائیکل ہنڈا125 اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور معہ 05روندبرآمدکرلئے ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران کئی دےگر وارداتوں کا بھی اعتراف کےا ہے ۔