ہرن کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص گرفتار‘ مسلح ساتھی فرار
مٹھی (نامہ نگار) چھاچھرو رینجرز نے گاؤں ککراڑیو کے قریب سے ایک شکاری معراج ولد شاکر سمیجو کو ایک ہرن سمیت گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم علی شیر سمیجو فرار ہوگیا۔ بعدازاں رینجرز نے گرفتار ملزم کو وائلڈ لائف تھر کے حوالے کیا جنہوں نے اسے لاک اپ کردیا۔