تانیہ قتل کیس کا ملزم جسمانی ریمانڈ پر جھانگارا پولیس کے سپرد
حیدرآباد(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تانیہ قتل کیس کے مرکزی ملزم خانونوحانی اور مونونوحانی کو سات روزہ جسمانی ریمنڈ پر جھانگارا پولیس کے حوالے کردیا۔ جھانگارا پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔