سول جج نوشہروفیروز کا دورہ اسکولز‘حاضری چیک‘ ٹینڈرز کا جائزہ لیا
نوشہرو فیروز(سندھ اسپیشل)فرسٹ سول جج جوڈیشنل مجسٹریٹ نوشہروفیروزعبدالحفیظ چاچڑ نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نوشہروفیروز اور گورنمنٹ مین سندھی پرائمری اسکول نوشہروفیروز کادورہ کیا، دورے کے دوران سول جج نے اساتذہ ، عملے وطلباء کی حاضری چیک کی ، اس کے علاوہ ایس ایم سی فنڈز کے استعمال اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ سول جج نے اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کو ہدایات دیں کہ صفائی، روشنی اور بچوں کو بیٹھنے کے لئے فرنیچر ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور باتھ روم کی سہولیات فراہم کی جائیں۔