پٹرولنگ پولیس کی کاروائی بکراچور گروہ پکڑ لیا
دھریالہ جالپ(نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس پنڈداد نخان کے اہلکاروں نے للِہ چوک میں ایک مشکوک رکشہ روکا تو اس میں دو بکروں کے علاوہ تین افراد سوار تھے پولیس کے روکنے پر تینوں ملزمان بھاگنے لگے جس پر اہلکاروں نے انہیں پکڑ لیا اس پر ملزمان محسن علی، اورنگز یب اور محمد مبشر سکنائے کھیوڑہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ یہ بکرے چوری کر کے خوشاب کی بکرا منڈی میں بیچنے جا رہے تھے۔پٹرولنگ پولیس نے تینوں ملزمان کو بکروں سمیت رپٹ درج کر کے تھانہ پنڈدادن کے حوالہ کر دیا جہاں انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔