چار دیواری میں مجالس عزا کو روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے
مری (نامہ نگار خصوصی)شیعہ علما کونسل ضلع راولپنڈی کے صدر سید نصیر حسین موسوی ، نائب صدر فرید حسین شاہ، تحصیل مری کے صدر شفقت حسین شاہ نے پریس کلب مری میں پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ چار دیواری میں مجالس عزا کو روکنا ، یا ایف آئی آر ز کا اندراج آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ جلوس اور مجالس عزا میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے، مری کی فضا کو خراب کرنے کے لیے مری انتظامیہ بلاوجہ ایف آئی آر درج کرکے عوام میں اشتعال اور خوف وحراس پھیلایا جا رہا ہے۔ صدر شیعہ علما کونسل مری کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایف آئی آر خارج کی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ علما کونسل راولپنڈی کے ضلعی صدر مولانا سید نصیر حسین موسوی نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ مری میں محرم الحرام کے سلسلے میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور مسالک کے عوام باہمی تعاون اور محبت سے نواسہ رسولؐ ،محسن انسانیت حضرت امام حسینؑ کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںملک میں شیعہ سنی نام کے کسی مسئلہ کا کوئی وجود نہیںمری انتظامیہ بلاوجہ ایف آئی آر درج کر کے عوام میں اشتعال اور خوف وحراس پھیلایا جا رہا ہے۔مری انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر اس جھوٹی ایف آئی آر کو خارج کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔