عوامی کی زندگیاں بچانے کیلئے چھچھ بھر کے نوجوان آگے آئیں ، ڈاکٹر جواد الہی
حضرو (نمائندہ نوائے وقت) ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو ڈاکٹر جواد الہیٰ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں غریب عوام کو فری خون کی فراہمی کیلئے بلڈ بینک قائم کیا ہے منگل کے رو ز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر جواد الہی نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حضرو میں مریضوں کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اسی سلسلے ہسپتال میں بلڈ بینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں کسی بھی مریض کو خون کی ضرورت ہو تو اس مریض کو بروقت خون فراہم کیا جائے گا خون کی کوئی قیمت نہیں ہوگی جس کسی کو بھی خون کی ضرورت ہوگی اس کو ایکسچینج کر کے خون دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس نیک کام کیلئے چھچھ کے نوجوان آگے آئیں ۔