مندرہ سمیت تحصیل گوجرخان میں زہر آلود دودھ کی فروخت سرعام جاری
مندرہ (نامہ نگار) مندرہ سمیت تحصیل گوجرخان میں زہر آلودہ دودھ کی فروخت سرعام ہورہی ہے جس سے مذموم دھندہ کرنے والوں نے انسانی جانوں سے کھیلنا اپنا معمول بنا لیا ہے مقامی انتظامیہ نے اس ضمن میں چپ سادھ رکھی ہے اور ساد ہ لوح عوام کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کو استعمال کرکے اپنی جانوں سے کھیل رہے ہیں اوریہ کیمیکل کے ڈرموں میں لایا جانے والا یہ دودھ ایک با اثر منظم گروہ دھوم دھڑلے سے اپنا کاروبارجاری رکھے ہوئے ہے چیک اینڈ بیلنس کا منظم سسٹم نہ ہونے کے باعث یہ لوگ بچ نکلتے ہیں منڈی بہائوالدین اور سرگودھا سے یہ کیمیکل ملا مضر صحت دودھ تیار کر کے جس میں کیمیکل ، یوریا کھاد اور دوسری مضر صحت اشیاء اس میں ملا کر عوام میں موت بانٹ رہے ہیںاورصبح سویرے گوجرخان کے مختلف دودھ کی دوکانوں پر یہ ڈرم اتارے جاتے ہیںاور ان کو اصل دودھ ظاہر کر کے عوام کے آگے بیچا جاتا ہے اور اصل دودھ کا کاروبار کرنے والے ڈیری فارمر کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے کیوں کہ دودھ دہی کا کاروبار کرنے والے دوکاندار اصل دودھ اور2نمبر دودھ کے برابر قیمت پر فارمر سے دودھ لے رہے ہیںاور عوا م اس سے بے خبر ہیں اس ضمن میں مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کی کاکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے کہ ان با اثر ملک دشمن عناصر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جارہی ہے، عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ دو نمبر دودھ کا کاروبار کرنے والوں پر چھاپے لگا کر انہیں پابند سلاسل کیا جائے اور دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف مئوثر اقدامات کر کے عوام کو اس مکروہ دھندہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔