کلر سیداں ہسپتال کے ڈاکٹروں سمیت کئی اہلکار راولپنڈی تعنیات
کلر سیداں(نامہ نگار)گھر عذاب باہر ثواب ،محکمہ صحت نے کلر سیداں ہسپتال میں تعنیات ڈاکٹروں سمیت عملے کے کئی اہلکاروں کو کلر سیداں تعنیاتی کے باو جو د راولپنڈی میں تعنیات کر رکھا ہے ۔گزشتہ دنوں چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے رورل ہیلتھ سینٹر چونترہ سے ڈاکٹر محمد علی مرزا کا تبادلہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کلر سیداں کیا اور آڈر میں ہی حکم دیا گیا کہ ان کی تعنیاتی کلر سیداں کی جار رہی ہے مگر یہ ڈی ایچ او کی نگرانی راولپنڈی میں ای پی آئی میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔یادرہے کہ کلر سیداں میں ڈاکٹر پہلے بھی کم ہیں اور اب حال ہی میں محمد علی مرزا کو کلر سیداں تعنیاتی کے باوجود راولپنڈی میں روک لیا گیا ہے۔مقامی شہریوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔