نوائے وقت سروس
چن پیر سرکار کا سالانہ عرس 10محرم کو باہیا شریف میں شروع ہوگا
راولپنڈی(پ ر) دربارعالیہ نوشاہیہ قادریہ باہیا شریف کے پریس سیکرٹری ملک تنویر نوشاہی کے مطابق حضرت غوث پاک کی یاد میں حضرت بابا سید چن پیر حسین شاہ القادری نوشاہی کا سالانہ عرس مبارک 12-11-10محرم الحرام کو بمقام باہیا شریف نزدیک چک بیلی خان ضلع راولپنڈی میں منعقد ہو گا، سرپرستی و صدارت سجادہ نشین دربارعالیہ باہیا شریف صاحبزادہ پیر سید امجد حسین شاہ القادری نوشاہی ہمدانی کریںگے جبکہ صاحبزادہ پیر شاہدربانی نوشاہی سچیاری دربارعالیہ نوشہرہ شریف مہمان خصوصی ہونگے، نامور ثناء خواں،علماء کرام اور قوال حضرات نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔
ملک محبوب المعروف چیئرمین کی وفات پر اظہارتعزیت کاسلسلہ جاری
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری غلام سرورسندھی کے جوانسال چھوٹے بھائی ملک محبوب المعروف چیئر مین،جوچندروزقبل دل کادورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے،کی وفات پراظہارتعزیت کرنے والوںکی آ مدو ر فت کاسلسلہ جاری ہے،ملک ڈاکٹرسجاد،ملک عمران نوازش آف بھلوٹ ،کرنل ضیاء الحق،عبدالمالک شیرپاوایڈوکیٹ،میجرشاہدمحمود،سرداریعقوب خان آف قطبال،چوہدری محمدضمیر،انسپکٹراعظم خان،ملک اخترنو از خٓان آف ہریپور،حاجی ملک مامانعیم،ن لیگ کے سرکردہ رہنماء حاجی ملک نصیرالدین،معروف قانون دان شیخ جلا ل الدین حیدر،اورعتیق خان تنولی نے بجاڑ پور جھگیا ں جاکرغلام سرورسندھی سے انکے بھائی کی وفات پراظہا رتعز یت کیا،اورمرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔
تھانیدار (ر)لال حسین کی وفات پر اظہار تعزیت
گوجرخان (نامہ نگار) چوہدری عنایت حسین کے بھائی ، چوہدری محمد یعقوب کے ماموں زاد، چوہدری ندیم ، چوہدری وسیم ، چوہدری عادل اور چوہدری عدیل کے والد تھانیدار (ر)لال حسین کی وفات پر مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر الحاج شیخ عبدالغنی ، عبدالصبور کیانی ، جنرل سیکریٹری چوہدری گل محمد نے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی
کیپٹن ارسلان ستی کی شہادت پر مخدوم جاوید ہاشمی و دیگر کا اظہار تعزیت
مری (نامہ نگار خصوصی) ملک میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نواحی یونین کونسل گہل کی کیپٹن ارسلان ستی کی شہادت پر پاکستان کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے ماسٹر شمشیر ستی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے والد اور تمام اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں نے مرحوم کے والد کو خرج تحسین پیش کیا جن کے معصوم بیٹے نے قوم کے بلیئے ایک عظیم قربانی دی ۔دریں اثناے مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر امتیاز الحق اور پریس کلب کے صدر عبد احمید عباسی نے مرحوم کی شہادت پر ان کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے طہید کے درجات کی عظمت کیئے دعا ء کی ۔
محمد اکرم بھٹی انتقال کر گئے
کلر سیداں(نامہ نگار)ریٹائر ڈ سیکرٹری یونین کونسل چوآ خالصہ محمد اکرم بھٹی انتقال کر گئے نماز جنازہ ڈھوک بابا نواب میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین سید راحت علی شاہ ،چیئر مین پرویز اختر قادری ،شاہد گجر،مظفر اقبال بیگ،لوکل گورنمنٹ کے اہلکاروں نے شر کت کی۔
ڈا ئر یکٹر پروگرام ر یڈ یو پا کستان خور شید ملک کے اعزاز میں الو د اعی تقر یب آ ج ہو گی
اسلام آباد (پ ر)ر یڈ یو پا کستان اسلام آباد کے ڈا ئر یکٹر پروگرام خور شید احمد ملک کی ریٹا ئر منٹ کے موقع پر الو د اعی تقر یب آ ج ہو گی،ڈی جی ر یڈ یو پا کستان شیراز لطیف سمیت ر یڈ یوپا کستان اسلام آباد آ فس کے افسر، سٹا ف اور ممتاز سما جی شخصیت سفیر ملک اٹک سے خصو صی طور پر شر کت کر یں گے۔
ملک غلا م شاہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری
تلہ گنگ(نامہ نگار ) یونین کونسل تھوہا محرم خان کے چیئر مین ملک غلا م شاہ کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے پی ٹی آئی کے رہنما کرنل سلطان سرخرو اعوان نے ڈیرہ ملک عمر حیات مرحوم پر ملک چیئر مین غلام شاہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا میاں فیاض میانہ جھاٹلہ اور ملک محمد شیر اعوان نے بھی ملک غلام شاہ سے تعزیت کی ۔
با با حا جی مظفر انتقال کر گئے
باہتر (نامہ نگار)علا قہ نلہ کی معر وف سما جی شخصیت ٹھکیدار ربنو از خان کے چچا انتقال کر گئے با ہتر میں ادا کی گئی نما ز جنا زہ میں رفعت حیات خان ،سید زاہد حسین شا ہ ،سر دار عا رف خان ،محسن افتخار خان ،عد یل افضل خان ،سا جد خان ،ٹھکید ار محمد مسکین ،ملک محمد سعید سمیت سیا سی ،سما جی شخصیات کے علا وہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد نے شر کت کی ۔
راجہ گلستان سے اظہار تعزیت
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بابو عارف کی خواہر نسبتی مسلم لیگ ن کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان کی ہمشیرہ جن کا لندن میں انتقال ہوگیا ہے کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا تعلق یونین کونسل چوا خالصہ کادر سے ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے بھی مرحومہ کے خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ مرحومہ ڈاکٹر جلیل پروفیسر لندن میٹروپول یونیورسٹی کی والدہ محترمہ اور راجہ نوید کی چچی تھیں۔
- مجلس مستورات
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بیگم آقا زیدی کیرانوی، عزاء خانہ گلدستۂ سادات، 218/A، جی ۔ سیون، تھری۔ فور، اسلام آباد میں مستورات کیلئے مجلس دس محرم تک روزانہ صبح نو بجے ہوگی، سات محرم سات بجے شب مہندی شہزادہ قاسمؑ اور آٹھ محرم کو علم غازی عباسؑ صبح نو بجے برآمد ہونگے۔