اللہ اور اسکے رسول ؐ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں کامیابی ہے،پیر سید آغا بیدار بخت
دھریالہ جالپ(نامہ نگار)اپنے اعمال کو اللہ اور اسکے رسول ؐ کی تعلیمات کے مطابق رکھنے میں ہی دنیا وآخرت کی حقیقی کامیابی ہے،شریعت کے مطابق زندگی گزارنا ہی موت کے فلسفے کو پالینے کے مترادف ہے،ان خیالات کا اظہار پیر سید آغا بیدار بخت گیلانی آستانہ عالیہ بہگام شریف ملکوال نے گزشتہ روز ہرن پور کے قریب کوٹ پھپھرہ میں ممبر صوبائی اسمبلی نذرحسین گوندل کے بھائی مختار گوندل کی رسم قل کے موقع پر دعائیہ کلمات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ زندگی تو ہماری ہر سانس میں ہے لیکن موت کی حقیقت کو بھی ہر وقت یاد رکھنا مومن کی علامت ہے۔