پاکستان رینجرز سندھ نے حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جبری کھالیں جمع کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔عید کے دنوں میں صوبہ بھر سے زبردستی چھینی گئی اٹھارہ ہزار سینتیس کھالیں ضبط کرکے تین سو چھپن افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کی گئی ، ان تنظیموں میں ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، جماعت الدعوۃ، سنی تحریک اور میمن براردی شامل ہیں، اعلامیہ کے مطابق جبری کھالیں چھیننے والے گرفتار افراد میں سے دو سو اٹھاسی کو پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ بتیس افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں سے سنگین جرائم میں ملوث چھتیس افراد سے تفتیش جاری ہے۔ رینجرز ترجمان کا کہنا تھا کہ عید الاضحٰی کے موقع پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے تنظیموں اور گرفتار افراد کی تفصیلی رپورٹ جلد وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کو ارسال کر دی جائے گی۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024