چین : نامعلوم شخص نے چاقو کے وار کرکے سکول کے 4 طلباء کو ہلاک کر دیا
لندن ( بی بی سی ) جنوبی چین میں ایک شخص نے چاقو کے وار کرکے سکول کے چار طالب علموں کو ہلاک کر دیا ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ژن ہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ پگشان قصبے میں اس وقت پیش آیا جب بچے اسکول جا رہے تھے ۔ تین بچوں کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ ایک نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا ۔