پروفیسرغلام نبی وسان پر قاتلانہ حملے کانوٹس لیا جائے، الطاف حسین
کراچی( خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلامیہ سائنس کالج کے پروفیسر غلام نبی وسان پر مسلح دہشت گردوں کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں غلام نبی وسان کے زخمی ہونے پر گہرے افسوس کااظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ پروفیسر غلام نبی وسان پر قاتلانہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے اور جو عناصر اس گھناونے عمل میں ملوث ہیں وہ کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔ جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پروفیسر غلام نبی وسان پر قاتلانہ حملے کا فوری نوٹس لیاجائے،انہیں فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔آل پاکستان متحدہ اسٹوڈےنٹس آرگنائزےشن کے چےئرمےن و اراکےن مرکزی کابےنہ نے اسلامےہ کالج کراچی کے لےکچرار پروفےسر غلام نبی پر فائرنگ کی شدےد الفاظ مےں مذمت کی ہے ۔