ٹرک حادثہ میں شدید زخمی نوجوان نشتر میں دم توڑ گیا
ملتان ( نمائندہ خصوصی) بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے میں ٹرک کے حادثہ میں زخمی ہونے والا نوجوان نشتر ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق تین روز قبل ہمایوں اپنی بہن مریم کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی جس سے مریم موقع پر جاں بحق ہو گئی تھی جبکہ ہمایوں زخمی ہو گیاتھا۔ گزشتہ روز نشتر ہسپتال میں ہمایوں بھی چل بسا۔