چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہیلی کاپٹر پر مشکے کے علاقے میں راکٹ حملہ کیا گیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کے چیئرمین میجر جنرل سعید علیم زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشکے جارہے تھے۔7.8 کی شدت کے زلزلے میں اب تک ہلاکتوںکی تعداد چار سو تک جاپہنچی ہے جبکہ تین لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔کئی دشوار گزار علاقوں میں امدادی ٹیمیں ابھی تک نہیں پہنچ پا رہیں۔ اس کے ساتھ ہی سرکاری اور این جی اوز کی ٹیموں کیلئے دہشت گرد خطر ہ بن رہے ہیں۔ گزشتہ روز این ڈی اے کے چیئر مین کے ہیلی کاپٹر پر حملہ کیا گیا اس سے ایک روز قبل ڈاکٹروں کی وین پرراکٹ لانچر فائر کیے گئے تھے تاہم دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت جرا¿ت مندی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھا۔ حملہ آور بلوچوںکے خیر خواہ ہونے کے دعویدار ہیں لیکن کتنی شرم کی بات ہے کہ وہ مصیبت میں پھنسے بلوچوں تک امدادی ٹیموں کی رسائی روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایسے مواقع پر تو ان کو خود آگے بڑھ کر امدادی ٹیموں اور تباہ حال افراد کی بحالی کیلئے کام کرناچاہئے۔ وہ کیا چاہتے ہیں کہ لاکھوں متاثرین بے یارومددگارپڑے رہیں اور سسک سسک کر جانیں دے دیں؟ بلوچوں کیلئے دہشت گردوں کی یہ سفاکیت لمحہ فکریہ ہے ان کی ذمہ داری ہے کہ ایسے انسانیت کے دشمنوںکے خاتمے کیلئے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38