بلوچستان کے قدرتی وسائل اور حکومت کے بیرونی ممالک سے معاہدوں کو منظر عام پر لایا جائے: سپریم کورٹ میں درخواست
بلوچستان کے قدرتی وسائل اور حکومت کے بیرونی ممالک سے معاہدوں کو منظر عام پر لایا جائے: سپریم کورٹ میں درخواست
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں بلوچستان کے قدرتی وسائل سے متعلق وفاقی حکومت کے بیرونی ممالک کے ساتھ معاہدوں کو منظر عام پر لانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ثناءاللہ بلوچ نے طارق اسد ایڈوکیٹ کے ذریعے درخواست میں سیکرٹری پٹرولیم، سیکرٹری وزارت خزانہ،حکومت بلوچستان کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابقہ وفاقی حکومتوں نے ہمیشہ بلوچستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اور بلوچستان کے قدرتی وسائل کے حوالے سے دوسرے ممالک سے معاہدے کئے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فریقین کو بلوچستان کے وسائل سے متعلق مداخلت سے روکا جائے اور بلوچستان حکومت سے کہا جائے کہ وہ شفافیت اور مسابقتی عمل کے ذریعے سونے اور تانبے کی کانوں کو لیز پر دے۔
درخواست