لگتا ہے وزراءاور ارکان نے قومی اسمبلی کو ”تعریفی کلب“ بنا لیا ہے: سپیکر
لگتا ہے وزراءاور ارکان نے قومی اسمبلی کو ”تعریفی کلب“ بنا لیا ہے: سپیکر
اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت تعلیم و تربیت بلیغ الرحمن کی جانب سے بھرپور تیاری سے سوالوں کے جواب دینے کو حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے سراہا۔ پروین مسعود بھٹی نے وزیر مملکت کی تعریف کی تو سپیکر نے کہا کہ آپ لوگوں نے ایک دوسرے کی تعریف کیلئے ”کلب“ بنایا ہوا ہے۔ بعدازاں پیپلز پارٹی کے رکن ایاز سومرو نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ وزیر مملکت تیاری کر کے آتے ہیں جس پر سپیکر نے کہا کہ آپ بھی ان کی تعریف کر رہے ہیں جس پر ایاز سومرو نے کہا کہ نہیں میں اس کلب کا ممبر نہیں جس کا آپ ذکر کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی رکن نفیسہ شاہ، انجینئر عثمان خان ترکئی، قیصر احمد شیخ اور دیگر نے بھی وزیر مملکت کی کارکردگی کو سراہا۔
کلب