ڈرون حملوں کے ایک مخالف وکیل شہزاد اکبر کو امریکہ آنے سے روک دیا گیا
ڈرون حملوں کے ایک مخالف وکیل شہزاد اکبر کو امریکہ آنے سے روک دیا گیا
واشنگٹن (ثناءنیوز) امریکہ ڈرون حملوں کے ایک مخالف وکیل شہزاد اکبر کو پاکستانی ٹیچر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ امرےکہ آنے سے روک رہا ہے۔ اےک رپورٹ کے مطابق ڈرون حملوں کی پالیسی کے نقادوں کا کہنا ہے کہ اکبر نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے خلاف ڈرون حملوں کی وجہ سے مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ اکبر ایک پاکستانی ٹیچر رفیق الرحمن اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ واشنگٹن آنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ 2012ءمیں ٹیچر کی والدہ کی ڈرون حملے میں ہلاکت پر گفتگو کی جا سکے۔ فلم ساز اور انسانی حقوق کے کارکن رابرٹ گرینوالڈ کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے ٹیچر اور ان کے اہل خانہ کو تو ویزا جاری کر دیا ہے لیکن اکبر کو ویزا نہیں دیا جا رہا اور مذکورہ ٹیچر وکیل کے بغیر سفر نہیں کرنا چاہتے۔
وکیل / روک دیا