سید اسماعیل شاہ پی ٹی اے کے قائم مقام چیئرمین تعینات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سید اسماعیل شاہ کو پی ٹی اے کا قائم مقام چیئرمین تعینات کر دیا گیا۔ سید اسماعیل شاہ کو پی ٹی اے میں بطور ممبر ٹیکنیکل بھی بھرتی کر لیا گیا۔ طارق سلطان کو پی ٹی اے کا ممبر فنانس بھرتی کیا گیا ہے۔ سیکرٹری قانون رضا خان کو پی ٹی اے کے ممبر عملدرآمد کا چارج دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پی ٹی اے میں بھرتیوں کے لئے 27 ستمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی۔