لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے کور کمانڈر لاہور کا چارج سنبھال لیا
لاہور (این این آئی) لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان نے کور کمانڈر لاہور کا چارج سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونے والے کور کمانڈر جلد ہی فارمیشن کمانڈر کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کا تعلق پنجاب رجمنٹ سے ہے۔