وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا 12 سالہ لڑکے کا انمول ہسپتال میں علاج ہو گا
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب حکومت دماغ کی رسولی (برین ٹیومر ) کے مرض میں مبتلا راجن پور کے رہائشی 12 سالہ لڑکے سجاد کا انمول ہسپتال لاہور میں مفت علاج کرائے گی۔ 12 سالہ لڑکے سجاد کی انمول ہسپتال لاہور میں ریڈیو تھراپی ہوگی۔ علاج معالجہ کے تمام اخراجات حکومت پنجاب برداشت کرے گی۔ واضح رہے 12 سالہ لڑکے سجاد کے والدین نے وزیراعلیٰ سے مالی مشکلات اور علاقے میں علاج کی سہولت نہ ہونے پر اپیل کی تھی جس پر وزیراعلیٰ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے احکامات جاری کئے تھے۔