خضدار: مسلم لیگ ن کے مہر حبیب قتل، پنگجور: سکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 2 حملہ آور ہلاک
خضدار/ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) خضدار کی تحصیل زہری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما میر حبیب اللہ جاں بحق ہو گئے۔ قبل ازیں پنجگور میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سے اسلحہ چھیننے والے دو افراد ہلاک جبکہ تیسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ لیویز کے مطابق چار مسلح افراد ایک عدد کلاشنکوف اور واکی ٹاکی چھین کر فرار ہو رہے تھے جوابی کارروائی سے دو حملہ آور ہلاک جبکہ ایک زخمی حملہ آور زبیر احمد کو ایمبولینس کے ذریعے منتقل کئے جانے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔