حیدرآباد: غربت سے تنگ ماں نے کھانا مانگنے پر 3 بچوں کو چمٹے سے تشدد کر کے زخمی کر دیا، تشویشناک حالت پر ہسپتال منتقل
حیدرآباد (نوائے وقت نیوز) حیدر آباد میں غربت سے تنگ ماں نے کھانا مانگنے پر 3 بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق لطیف آباد میں ماں نے چمٹے سے مار کر تین بچوں کو زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق تشدد سے تینوں بچوں کے سر پر زخم آئے۔ بچوں کو تشویشناک حالت میں بھٹائی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔