پاکستان میلنئم ڈویلپمنٹ گولز کے 8 اہداف حاصل نہیں کر سکے گا
پاکستان میلنئم ڈویلپمنٹ گولز کے 8 اہداف حاصل نہیں کر سکے گا
نیویارک (رمیزہ نظامی) ....اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی محض مصافحوں اور فوٹوز تک محدود نہیں، یہ دنیا کے ان تمام ممالک کا معاملہ ہے جو یہاں ان کو درپیش مسائل شیئر کرنے کیلئے آتے ہیں۔ ان میں غربت، خوراک کی کمی، بیماریاں اور ماحولیاتی تبدیلیاں شامل ہیں۔ اس بات کا کون فیصلہ کرے گا کہ کونسے معاملات مشترکہ ہیں۔ ملینیئم ڈویلپمنٹ گولز ترقی کے وہ 8 نشان ہیں جو 2015ءتک حاصل کئے جانے ہیں، ان کا جائزہ لیا جانا ہے۔ جو اہداف مقرر کئے گئے ہیں ان میں پرائمری تعلیم کے رجحانات پیدا کرنا، میٹرنل ہیلتھ، جینڈر امپاورمنٹ کے بچوں کی شرح اموات کو روکنا، بھوک، غربت، ماحولیات، ترقی، ایڈز اور ملیریا جیسے امراض سے بچاﺅ شامل ہے۔ اس وقت کی صورتحال کے مطابق پاکستان یہ 8 اہداف حاصل نہیں کر سکے گا۔