ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ : چنائی سپر کنگز نے حیدرآباد سن رائزرز کو 11 رنز سے ہرا دیا
رانچی (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹونٹی چیمپئنز لیگ میں چنائی سپر کنگز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 11 رنز سے ہرا دیا۔ چنائی سپر کنگز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ رائنا نے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔ دھونی نے 19 گیندوں پر 63 رنز بنائے جن میں 8 چھکے شامل تھے۔ حیدرآباد سن رائزرز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 191 رنز بنا سکی۔ سیمی نے 25 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔