چینی ڈاکٹروں نے ماتھے پر نئی ناک لگادی، پرانی بدل دی جائے گی
بیجنگ ( بی بی سی اردو ڈاٹ کام) صوبہ فوجیان میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کے ماتھے پر ایک نئی ناک بنائی ہے تاکہ حادثے میں زخمی ہونے والی ان کی اصل ناک کواس سے تبدیل کیاجاسکے۔ بائیس سالہ شاﺅلیان کی ناک ٹریفک حادثے میں بری طرح زخمی ہوگئی تھی۔