رحیم یار خان: بیٹے نے ڈانٹ پرمشتعل ہو کر ماں اور بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا
رحیم یار خان (اے پی پی) بیٹے نے ماں کی ڈانٹ پر مشتعل ہو کر پے درپے وار کر کے ماں اور بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ باپ، دادی، بہن اور پھوپھی زاد بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق بستی میر ہزار گوپانگ کا نذر حسین نشے کے باعث اپنا ذہنی توازن کھو چکا تھا۔