کوئٹہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
کوئٹہ(اے پی پی ) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جمعرات کو کرانی روڈ پر فائرنگ کرکے گھر سے پیدل بازار جانے والے شہری بشیر احمد کو قتل کر دیا ۔ ملزمان فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس لاش ہسپتال پہنچا دی۔