ایران سے سمگل ہوکر آنے والے پلاسٹک دانہ کی 125 بوریاں برآمد
لاہور (خبر نگار) کسٹم اینٹی سمگلنگ لاہور نے ایران سے سمگل ہوکر آنے والے پلاسٹک دانہ کی 125 بوریاں ملتان روڈ پر ناکے کے دوران ٹرک روک کر قبضہ میں لے لیں۔ اس پلاسٹک دانہ کی قیمت مارکیٹ میں 11 لاکھ روپے ہے۔