ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں تقریبات یوم قائدؒ کے حوالے سے تقریری مقابلہ
لاہور (خصوفی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام اےوانِ کارکنانِ تحرےک پاکستان شاہراہ قائداعظمؒ مےں تقریباتِ یوم قائداعظمؒ کے سلسلے میں طلبہ و طالبات کے مابین انعامی تقریری مقابلہ بعنوان فرمانِ قائداعظم محمد علی جناحؒ ”ترقی کی بنیاد محنت ہوتی ہے اورپاکستانی قوم محنتی‘ پرعزم اور باحوصلہ ہے“ ہوا۔ آغاز تلاوتِ قرآن مجےد نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا۔ تلاوت کی سعادت فائزہ نے حاصل کی جبکہ بارگاہِ رسالت مآب مےں ہدےہ¿ نعت فیضان رضانے پےش کےا۔ منصفےن کے فرائض پروفیسر رضوان الحق اور پروفیسر اویس سلیم ہمایوں نے انجام دےئے۔ طالبات میںدارارقم سکول ٹھوکر نیازبیگ کی فاطمہ چوہدری اورفریال زاہد نے بالترتیب اول اور دوم گورنمنٹ ملی دارالاطفال گرلزہائی سکول راج گڑھ کی سوہا کنول نے سوم جبکہ سوسائٹی پبلک سکول مغلپورہ کی عائشہ خالد نے چہارم پوزیشن حاصل کی۔ طلبہ میں سوسائٹی پبلک سکول مغلپورہ کے اسداللہ نے اول‘ کریسنٹ ماڈل سکول شادمان لاہورکے فیصل سلمان نے دوم‘ یونیک ہائی سکول 99/Aنیو مسلم ٹاﺅن لاہورکے شاہ زیب نے سوم اورعظیم ٹیلنٹ سکول ٹاﺅن شپ کے اسامہ غلام نبی نے چہارم پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے کا اہتمام نظرےہ¿ پاکستان ٹرسٹ نے تحرےک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کےا تھا۔