ای او بی آئی میں غیرقانونی تقرریاں سپریم کورٹ کا درخواست گزار کو 7روز میں جواب جمع کرانیکا حکم
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ای او بی آئی میں ہونے والی 400 سے زائد غیرقانونی تقرریوں کے خلا ف کیس میں درخواست گزارکو ہدایت کی ہے کہ وہ معاملے پر اپنا جواب سات روز میں عدالت میں جمع کروائیں۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ملازمین کے وکیل عبدالحفیظ پیر زادہ نے عدالت میں موقف اختےار کےا کہ آئین کے آرٹیکل 184/3کے تحت یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختےار میں نہیں آتا۔ عدالت درخواست کو خارج کرے۔ عدالت نے ان کے دلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے درخواست گزار ای او بی آئی یونین کے جنرل سیکرٹری کو حکم دےا کہ وہ معاملے پر اپناجواب جمع کروائیں۔