پشاور حملوں کے خلاف پیس فار لائف ویلفیئر فا¶نڈیشن کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ
پشاور حملوں کے خلاف پیس فار لائف ویلفیئر فا¶نڈیشن کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ
لاہور ( لیڈی رپورٹر) پیس فارلائف ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام پشاور میں چرچ پر دہشتگردوں کے خود کش حملوں اور اس میں بے گناہ مسیحی بھائیوں کی ہلاکت کے خلاف لاہورپریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ کیاگیا۔ مظاہرے میں پیس فارلائف ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے چیئر مین منیر احمد خان، صدر میاں عامر رزاق، جنرل سیکرٹری محمود خان کے علاوہ سینئر وائس چیئر مین چودھری سرور، وائس چیئر مین حنیف عاصم، سیکرٹری فنانس امتیاز قریشی، انفارمیشن سیکرٹری محمد عظیم گوہر، فلمسٹار علی اعجاز‘ ارکان ایگزیکٹو باڈی خالد پرویز قریشی، سمیرا ناز، سدرہ ذاکر بٹ کے علاوہ وکلائ، صحافیوں، تاجروں اور سول سوسائٹی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔