الخدمت فاﺅنڈیشن کی بلوچستان زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں
الخدمت فاﺅنڈیشن کی بلوچستان زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت بلوچستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیسرے دن بھی جاری رہیں۔ الخدمت فاﺅنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے الخدمت کے دیگر ذمہ داران کے ساتھ زلزلہ زدہ علاقوں بیلہ اور آواران سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا جس میں انہوں زلزلہ سے ہونے والے نقصان اور الخدمت فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بیلہ اور آواران میں واقع الخدمت فاﺅنڈیشن کے بیس کیمپ میں متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔