حکومت روپے کے استحکام کیلئے مزید اقدامات کرے: سردار عثمان غنی
حکومت روپے کے استحکام کیلئے مزید اقدامات کرے: سردار عثمان غنی
لاہور( کامرس رپورٹر) انٹرنیشنل ہارڈویئر اینڈ ہاﺅس ویئر ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر اور ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سردار عثمان غنی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافے کا نوٹس لے اور روپے کی قدر مستحکم بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے کیونکہ کاروباری سرگرمیاں تباہ ہورہی ہیں۔ ایک بیان میں سردار عثمان غنی نے کہا کہ کچھ ہی دنوں کے دوران روپے کی قدر میں بھاری کمی کی وجہ سے معیشت کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جبکہ درآمدات کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے صنعتکار غیرملکی خریداروں سے کیے گئے وعدے پورے کرنے سے قاصر ہیں۔