پٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافے سے تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑیگا: خالد پرویز
پٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافے سے تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑیگا: خالد پرویز
لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ گزشتہ 100 دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 بار اضافہ ہوچکا ہے اور اب حکومت یکم اکتوبر سے ایک بار پھر پٹرول ریٹ بڑھانے کی تیاری میں ہے جس کے کارو باری اور تجارتی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے اور حد درجہ بڑھتی مہنگائی سونامی کی شکل اختیار کرجائیگی۔ سابقہ حکومت بھی بھاری قرضے لیکر اور پٹرول کی قیمت بڑھا کر ریونیو اکٹھا کرتی رہی جس سے معیشت بحران کا شکار اور مہنگائی میں اضافہ سے عوام کا ستیاناس ہوتا رہا اب موجودہ حکومت سوا ستیاناس کررہی ہے۔ قرضے لینا اور پٹرول بجلی مہنگائی کرنا اور دھڑا دھڑ نوٹ چھاپنا مسائل کا حل نہیں۔