کراچی اور لاہور کی سٹاک مارکیٹوں میں مندا جاری‘ 100 انڈیکس دو نفسیاتی حدوں سے گر گیا
کراچی اور لاہور کی سٹاک مارکیٹوں میں مندا جاری‘ 100 انڈیکس دو نفسیاتی حدوں سے گر گیا
کراچی ( نیٹ نیوز+کامرس رپورٹر) کراچی مارکیٹ میں مندارہا کے ایس ای100انڈیکس 280.08 پوائنٹس کی کمی سے22780.82پر بند ہوا۔ مندی کے باعث100انڈیکس دونفسیاتی حدوں سے گرگیا اور22800کی نفسیاتی حد بھی بحال نہرکھ سکا ۔لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روزمندی کا رجحان رہا ۔ مجموعی طور پر95کمپنیوں کا کاروبارہوا۔ 11کمپنیوں کے حصص میں اضافہ۔40 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ44کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25انڈیکس 52.85 پوائینٹس کی کمی کے ساتھ 4550.24 پربندہوا۔ مارکیٹ میں کل 24لاکھ91 ہزار300 حصص کا کاروبار ہو ا۔ جبکہ گزشتہ روز25لاکھ 44ہزار 300حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں پرویز احمد سیکیورٹیز لمیٹڈ کے4 لاکھ11 ہزار 500 حصص۔این آئی بی بنک لمیٹڈ کے4 لاکھ10 ہزار حصص ۔ جبکہ بنک آف پنجاب لمیٹڈ کے2 لاکھ 55 ہزارحِصص فروخت ہوئے۔سب سے زیاد ہ اضافہ پاکستان پٹرولیئم لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت2.00 روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی پاکستان سٹیٹ آئل کمپنی لمیٹڈکے حصص میں ہوئی جس کی قیمت6.12 روپے کم ہو گئی۔