مکرمی ! گذشتہ رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے کلب چوک مال روڈ کا اشارہ کراس کرتے ہی مجھے کام سے واپس گھر جاتے ہوئے دو موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ دونوں لوٹنے والے کوئی زیادہ عمر کے نہیں تھے جبکہ آٹھ بجے دن پہلے ہی میرے چھوٹے بھائی کو بھی اسی جگہ پر کام سے واپس گھر جاتے ہوئے لوٹ لیا گیا تھا۔ حیرت کی بات ہے کہ یہ سب کچھ پولیس کی ناک کے نیچے علاقہ جی او آر اور نہر کھارے پولیس کی چوکی کے قریب ہو رہا ہے۔ دوسرے روز صبح کام پر آتے ہوئے میں نے کلب چوک پر موجود ڈیوٹی پر مامور وارڈن سے رات ہونے والے واقعہ کا ذکر کیا تو اس وارڈن نے کہا کہ ہمیں خود ان لڑکوں کی تلاش ہے۔ آپ شریف آدمی لگتے ہو اگر آپ تھانے جا کر ایف آئی آر کٹوانا چاہتے ہو تو چلے جاﺅ لیکن آپ کی ایف آئی آر بھی کوئی نہیں کاٹے گا کیونکہ ایف آئی آر کٹ جائے تو پولیس کو حال میں ملزم پکڑنا پڑتا ہے۔ میری اعلیٰ حکام سے گزارش ہے کہ جہاں بھی ڈکیتی اور لوگوں کو گن پوائنٹ پر لوٹا جاتا ہے نیک اور ایماندار پولیس والوں کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے اور ایسے لوٹنے والوں کو اپنی گرفت میں لایا جائے۔ (ایم ندیم خان ۔ مزنگ روڈ لاہور)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024