بزنس ویب سائٹ بلڈر کا اجرائ
بزنس ویب سائٹ بلڈر کا اجرائ
اسلام آباد (پ ر) پاکستان کی سب سے مقبول ٹیلی کام کمپنی یو فون نے ملک میں جدید مصنوعات اور سروسز فراہم کرنے کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے صارفین کیلئے یو فون بزنس ویب سائٹ سروس کے نام سے ویب سائٹ تخلیق کرنے کی سہولت متعارف کروائی ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ یو فون نے ایک منفرد اور بے مثال سہولت متعارف کروائی ہے جس کے ذریعے عام لوگوں کے علاوہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار کرنے والے بھی چار آسان مراحل میں اپنی پیشہ ورانہ ویب سائٹ کا اجراءکر سکیں گے۔ اس سروس کے متعارف ہونے سے صارفین ویب سائٹ تیار کرنے اور اس کو برقرار رکھنے کی بھاری فیس دینے سے بچ سکیںگے۔