سپریم کورٹ نے وزارت اطلاعات کے خفیہ فنڈزکے خلاف دائردرخواست کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل کی جانب سے باربارمداخلت کرنے پرتحریری وراننگ جاری کردی ہے۔
جسٹس جواد ایس خواجہ اورجسٹس خلجی عارف حسین پرمشتمل دورکنی بنچ نے میڈیا پرسنزکی جانب سے دائردرخواست پرسماعت شروع کی۔ تودرخواست گزارابصارعالم کی جانب سےوزارت اطلاعات کے خفیہ فنڈزکی رقم چارارب روپےسے زائد بتانے پر اٹارنی جنرل جارحانہ اندازمیں کھڑے ہوگئے اور اسے
چوالیس کروڑ قراردیتے رہے، جسٹس جواد ایس خواجہ کی جانب سے باربارانہیں اپنی سیٹ پربیٹھنے کاحکم دیا گیامگراٹارنی جنرل کی جانب سے مداخلت جاری رہی۔ جس پرجسٹس جوادایس خواجہ نے انہیں سماعت کے دوران ماحول خراب کرنے پرتحریری وراننگ جاری کرتےہوئےہدایت کی کہ آئندہ وہ اپنی باری پرہی دلائل دیں۔ جس کے بعد سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔