عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت دس ڈالر گر گئی جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت سو روپے کم ہو کر باسٹھ ہزار پانچ سو روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت دس ڈالر کم ہو کر سترہ سو چون ڈالر ہوگئی جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت سو روپے کم ہو کر باسٹھ ہزار پانچ سوروپے ہوگئی۔ دس گرام سونے کی قیمت چھیاسی روپے کمی کے بعد تریپن ہزار پانچ سو اکہتر روپے ہوگئی۔ آل سندھ صراف ایسوسی ایشن کے صدر ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت کم ہوئی۔ دوسری جانب ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت گیارہ سو پینتالیس روپے پر مستحکم رہی۔