پرستاروں کی محبت کا مقروض ہوں : عطاءاللہ عیسی خیلوی
لاہور (این این آئی) گلوکار عطاءاللہ عیسی خیلوی نے کہا ہے کہ میں اپنے پرستاروں کی محبت کا مقروض ہوں‘ ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت پیش کئے ہیں جسے میرے چاہنے والوں نے ہمیشہ پسند کیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عطاءاللہ نے کہا کہ اپنے پرستاروں سے ملنے والی چاہت میری زندگی کا قیمتی اثاثہ ہے جن کو میں ساری زندگی فراموش نہیں کر سکتا اور آج بھی میں اپنے پرستاروں کی محبت کا مقروض ہوں اور مرتے دم تک ان کا مقروض رہوں گا۔