راجن پور (پ ر) وفاقی وزےر و چیئرپرسن بے نظےرانکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک مےں تمام ادارے اپنی آئےنی حدود کے اندر کام کر رہے ہےں اور حکومت اور عدلےہ مےں کوئی ٹکراو¿ نہےں۔ انہوں نے کہا کہ صدر، وزےراعظم اور پارلےمنٹ مےں مکمل ہم آہنگی ہے اور حکومت کی توجہ ملک مےں غرےب عوام کی خدمت پر مرکوز ہے۔ سےلاب پر سےاست متاثرےن کے زخموں پر نمک پاشی ہے جبکہ عوامی حمائت سے برسر اقتدار آنے والی حکومت کے خاتمے کی باتےں مےنڈےٹ کی توہےن ہے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے ڈےرہ غازی خان مےں پرےس کانفرنس سے خطاب اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ سمےع اللہ خان، عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ فرزانہ راجہ نے کہا کہ موجودہ حکومت پانچ سال عوام کی خدمت کرے گی جبکہ عوامی مےنڈےٹ کا احترام کرتے ہوئے دوسری سےاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ وقت کا انتظار کرےں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر مےں بی آئی اےس پی سے رجسٹرڈ 10 لاکھ سے زائد متاثرہ خاندانوں مےں 12 ہزار روپے فی خاندان ہنگامی امداد تقسےم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہےں ڈاکٹرعافےہ کی سزا پر افسوس ہے اور حکومت پاکستان اپےل کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ انہوں نے جام پور مےں بی آئی اےس پی سے رجسٹرڈ متاثرےن سےلاب مےں نقد امداد رقم تقسےم کی۔
فرزانہ راجہ
فرزانہ راجہ