ملتان (اے این این) سابق وفاقی وزیر سردار عبدالقیوم جتوئی نے کہا ہے استعفےٰ کے بعد کچھ لوگ میرے خلاف سیاسی انتقام کیلئے بلاجواز پروپیگنڈے میں مصروف ہو گئے ہیں‘ میں گھبرانے والا نہیں اب مجھے سرائیکی صوبے کے قیام کی تحریک کے لئے بہتر موقع مل جائے گا جلد عوام سے مل کر رابطہ مہم شروع کروں گا۔ سینئر صحافیوں کے گروپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک میں اظہاار رائے کی آزادی ہے تو پھر عدلیہ یا فوج کے بارے میں بیان دیا ہے تو یہ میری ذاتی رائے ہے۔ کون نہیں جانتا کہ ضیاءالحق اور پرویز مشرف کے دور میں بھٹو‘ بگٹی اور بینظیر کو قتل کیا گیا اور میں نے فوج پر نہیں ضیاءالحق اور پرویز مشرف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ میرے بیان کی وجہ سے صدر اور وزیراعظم پریشان تھے چنانچہ میں نے اپنی مرضی سے استعفیٰ دیا ہے تاکہ میری پارٹی اور حکومت مزید پریشان نہ ہو۔
عبدالقیوم جتوئی
عبدالقیوم جتوئی