لندن (ریڈیو مانیٹرنگ) برطانوی اخبار گارڈین نے تازہ اشاعت میں ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کا قتل ایم کیو ایم پارٹی کے اندرونی خلفشار کا شاخسانہ ہے۔ ڈاکٹر عمران فاروق پرویز مشرف کے ساتھ مل کر ایک نئی سیاسی جماعت کی بنیاد رکھنے والے تھے۔ اخبار کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کے دوران یہ راز افشا ہوا ہے۔ ایک اعلی پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ لندن میں اپنی جلاوطنی ختم کرکے واپس وطن بھی آنے کی تیاری کر رہے تھے جبکہ مشرف کی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کے قیام اور منشور کا آئندہ ہفتہ لندن میں اعلان کرنے والے تھے۔
گارڈین
گارڈین