لندن (جی این آئی) برطانیہ میں ٹینس کی نمبر ایک خاتون کھلاڑیElena Baltacha نے بھارت میں ہونے والے دولت مشترکہ کھیلوں میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی دہلی کی موجودہ فضا ان کی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے 27 سالہ الینا نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ وہ جگر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور نئی دہلی میں پھیلی ڈینگی فیور کی وبا ان کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی برس کی سخت محنت کے بعد وہ اس وقت اپنے کیریئر کی بہترین ٹینس کھیل رہی ہیں اور اپنی صحت کو خطرے میں ڈالنا نہیں چاہتیں اس لئے وہ بہت سوچ بچار کے بعد دولت مشترکہ کھیلوں سے دس برداری کا اعلان کر دیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024