نئی دہلی (بی بی سی اردو ڈاٹ کام) کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتنے والے بھارتی باکسر اکھیل کمار کا کہنا ہے کہ بھارت میں بولنے کی آزادی نہیں ہے اور بولنے پر زبان کاٹ دی جاتی ہے بی بی سی ہندی سے ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ گیمز ویلج میں ان کا بیڈ بیٹھتے ہی ٹوٹ گیا تھا لیکن بھارت ان خامیوں کے بارے میں بولنے کی آزادی نہیں ہے۔ اکھل کمار کا کہنا ہے کہ لمبے سفر کے بعد جب وہ کھبل گاﺅں پہنچے تو انہیں مایوسی ہوئی ان کا کہنا تھا کہ میں اس واقعہ کے بارے میں بہت بات کر چکا ہوں لیکن بھارت میں آزادانہ طور پر بات کرنے کی آزادانہ طور پر بات کرنے کی آزادی نہیں ہے اور بولنے پر زبان کاٹ دی جاتی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ سب کو معلوم ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں میں کیا گڑ بڑی چل رہی ہے لیکن اس بارے میں بات کرنے کیلئے کوئی ساتھ دینے کیلئے تیار نہیں ہے میں تو بس یہی چاہتا ہوں کہ کھیل اچھی طرح سے ہو جائیں افسوس یہ ے کہ پریشانیوں کے بارے میں کوئی بولنے کیلئے تیار نہیں ہے ہم سے یہی کہا جاتا ہے کہ ایسا کرنے سے ملک کی بے عزتی ہو رہی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38