مکرمی سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد آج ہر شخص کالا باغ ڈیم کو ملکی ترقی کے لےے ناگزیر قرار دے رہا ہے، کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لےے ریفرنڈم کو دیکھتے ہوئے حکمرانوں کو اب مفادات کی سیاست چھوڑ کر ملکی بقاءکے لےے کالا باغ ڈیم کی فوری تعمیر کے لےے اقدامات کرنے ہوں گے کیونکہ کالاباغ کو ماہرین نے بھی ضروری قرار دے دیا ہے اس لےے بھی کہ اس پر اربوں روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔ اب صرف برائے نام خرچہ ہو گا۔ نوائے وقت کے کرائے گئے ریفرنڈم میں اکثریت نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ حکمرانوں کو رائے عامہ کی مثبت سوچ کا احترام کرتے ہوئے اس کی فوری تعمیر شروع کر دینی چاہےے۔رافیہ احسان شاد باغ لاہور
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024