وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا دورہ فیصل آباد ،فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پر ایکشن،تین افسروں کوعہدوں سے ہٹادیا
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دورہ فیصل آبادکے دوران فرائض سے غفلت برتنے اور عوام کی شکایات پرایکشن لیتے ہوئے 3افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر مشتاق سپرا، ایکسین لوکل گورنمنٹ خالد حسینی اورسب رجسٹرار صدر فیصل آباد منور بھٹی کو معطل کر دیاگیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہناہے کہ عوام کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔فیصل آباد کے دورے کے دوران عوامی شکایات پر متعلقہ حکام کے خلاف فوری کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت سے سرشار افسران کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔فرائض میں کوتاہی پر افسران کے خلاف کارروائی ہو گی.